۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی

حوزہ / علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا: الیکشن میں ہم نے قائد محترم کی حکمت سے اپنے تمام اہداف حاصل کئے جن سے آج تمام تکفیری اپنے انجام کو پہنچے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، کراچی ملیر میں شیعہ علماء کونسل محمدی ڈیرہ یونٹ کے تحت شب دعا میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل نے کہا: خلوص نیت تمام اعمال کی کامیابی کی جڑ ہے، تنظیمی افراد کے ہر عمل میں خلوص نیت ہونی چاہیے۔

انہوں نے کارکنان سے اپنے خطاب میں کہا: رمضان المبارک خود سازی اور تذکیہ نفس سے اپنے آپ کو ملبوس کرنے اور فکر و عمل میں اللہ تعالیٰ اور آخرت کے گھر کو یاد رکھنے کے لیے رمضان کا با برکت مہینہ خصوصی روحانیت والا مہینہ ہے لہٰذا کارکنان اس ماہ میں کردار سازی اور اپنی تربیت کی کوشش کریں۔

انہوں نے حالات حاضرہ بیان کرتے ہوئے داخلی اتحاد و وحدت، قیادت اور سسٹم سے منسلک رہنے اور سسٹم کے تابع رہنے پر زور دیا اور کہا: ملی پلیٹ فارم کی مضبوطی میں قوم کی بہتری ہے، قائد محترم کی ہدایات پر مختلف قسم کے کام جاری ہیں۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا: قائد محترم کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھا اور ہر کام ان کی رہنمائی میں انجام دے رہے ہیں۔

اس سے پہلے نشست سے مولانا ہاشم رضا نے اپنے خطاب میں غزہ میں اسرائیلی مظالم اور خطہ کے بدلتے حالات پر روشنی ڈالی،مولانا احمد حسین نے اپنے دلنشین انداز میں دعائے کمیل کی تلاوت اور مصائب اہل بیت (ع) کا ذکر کیا۔

خلوص نیت تمام اعمال کی کامیابی کی جڑ ہے، تنظیمی افراد کے ہر عمل میں خلوص نیت ہونی چاہیے

مولانا طارق مشہدی اور برادر عاطف عالم نے دعائے توسل کی تلاوت کی،، شب دعا کا اختتام ڈویژنل صدر مولانا حسن رضا کے دعائیہ کلمات سے ہوا۔

قابل ذکر ہے کہ پروگرام میں مرکزی نائب صدر حسنین مہدی،سیکریٹری جنرل کراچی ڈویژن مولانا سجاد حاتمی، سینیر رکن برادر سلمان بنگش، ڈویژنل صدر جے ایس او برادر عون زیدی،ضلع ملیر اور ذیلی یونٹس سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے کارکنان نے شرکت کی اور محمدی ڈیرہ یونٹ کی اس کاوش کو سراہا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .